ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار فیروز خان بچوں کی بیماری پر شدید پریشان

  کراچی: فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی میں معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تاہم اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نا ہوسکی۔

وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بچوں کی عدم پیشی سے عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔ علیزے کے وکیل نے موقف دیا کہ بچے بیمار ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔

وکیل نے موقف دیا کہ فیروز خان کو گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا، فیروز خان بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں