English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی اداکارہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ساتھ تصویر شیئر کردی


اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے سال کی تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی ہے (فوٹو: ٹویٹر)

 دبئی: پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر نئے سال کی تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ آریان خان موجود ہیں۔

سعدیہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر کیپشن لکھا ہے ’نئے سال کی شام سے‘ ساتھ ہی دونوں کا نام لکھا ہوا ہے۔

Aryan Khan

پاکستانی اداکارہ نے تصویر میں سیاہ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے نے سفید جیکٹ اور جینز پہنی ہوئی ہے۔

نئے سال کی تقریب میں آریان خان کی نورا فتیحی کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی افواہیں بھی میڈیا پر آئیں۔

آریان خان جلد اپنا بالی وڈ کیریئر شروع کرنے والے ہیں اور وہ اداکاری کے بجائے رائٹنگ اور ڈائریکٹنگ پر توجہ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے