ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اختلاف رائے کو دبانے کےلیے سزائے موت کو ہتھیار بنانا بند کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر والکر ترک نے کہا ہے کہ ایران اختلاف رائے کو دبانے کیلئے سزائے موت کو ہتھیار بنا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے مزید کہا کہ ایران میں جاری مقدمات بین الاقوامی قانونی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایران میں چار افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ  مزید 2 افراد کو پھانسی دی جانے والی ہے،یہ اقدامات عالمی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے مطابق ایران میں سزائے موت ریاستی قتل کے مترادف ہے۔

 ترک نے کہا کہ  ایرانی انتظامیہ مظاہرین  کو سزا دینےاور مخالفین کو مٹانے سمیت عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کےلیے سزاوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران  عوام کی زندگیوں اور ان کے مطالبات کا احترام کرتےہوئے موت کی سزاوں کو روکے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں