بالی ووڈ فلم آر آر آر میں شامل گانے ’ناتو ناتو‘ نے سال 2023 کے بہترین گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا۔
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں گولڈن گولب 2023 کی رنگا رنگ تقریب جاری ہے، جس میں مختلف کیٹگریز کے تحت ایوارڈز دیے جارہے ہیں۔
بالی ووڈ فلم آر آر آر نے بہترین گانے کا ایوارڈ جیتا جو میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیواوانی نے حاصل کیا۔
اس کے علاوہ ٹیلر سوئفٹ، لیڈی گاگا، ریحانا اور وکانڈا کے گانوں کو بھی سال کے بہترین نغموں کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: گولڈن گلوب ایوارڈز: دی فیبل مینز بہترین فلم ہاؤس آف دی ڈریگن بہترین سیریز قرار
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم آر آر آر کو دیگر زبانوں میں بہترین فلم کی کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Dear Amit Ji, truly humbled by your kind words!
It’s a victory for our Indian film industry🙏🏼 https://t.co/YYyJrh0w9i— Ram Charan (@AlwaysRamCharan) January 11, 2023
گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر موسیقار اے آر رحمان، لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، رجنی کانت سمیت دیگر نے ہدایت کار اور میوزک کمپوزر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے گانے کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا۔