ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پرصدر ایردوان سے اظہار تشکر

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملک میں سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پر صدر رجب طیب ایردوان اور ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف  نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنیوا میں منعقد ہونے والی موسمیاتی مزاحمتی پاکستان کی بین الاقوامی کانفرنس میں صدر ایردوان  کے بھیجے گئے پیغام سے بے حد خوش ہیں۔

شہباز شریف  نے کہا کہ صدر ایردوان پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں اولین کردار ادا کررہے ہیں  جس پر وہ ان کے اور   ترکیہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان میں موسم گرما کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 1200 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں