English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران، گیس کی لیکیج سے  ہونے والے  دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

القمر

ایران کے مغربی آذربائیجان  صوبے سے منسلک  شہر بو کان  میں ایک مکان میں  گیس کی لیکیج سے  ہونے والے  دھماکے میں 6 افراد ہلاک  اور 4 زخمی ہو گئے۔

ایران کی  سرکاری  خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق بوکان میونسپلٹی، بوکان بلدیہ  فائر بریگیڈ  و سیکیورٹی   خدمات  کے صدر رسول معروفی  نے قدرتی گیس  کے دھماکے کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک ہی خاندان کے 2 بچو سمیت 6 افراد کی نعشیں برآمد کی ہیں   اور  ایک فائر فائٹر سمیت 4 زخمیوں علاج معالجہ جاری ہے۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

حکام نے ہلاکتوں  اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار بھی  کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے