ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائزہ اعوان کے شوبز انڈسٹری آنے والی نئی لڑکیوں کو اہم مشورے

  کراچی: پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان نے شوبز انڈسٹری میں آنے والی نئی لڑکیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں ماڈل اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں آنے والی لڑکیوں کو سب سے پہلے اپنی اپروچ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے پاس جینوئین کام موجود ہے اور وہ پروفیشنل طریقے سے کام کرتے ہیں۔

عائزہ اعوان نے خبردار کیا کہ انڈسٹری میں داخل ہونے سے قبل لڑکیوں کر ریسرچ کرنی چاہئے کہ کون کون سے ادارے پروفیشنل طریقے سے کام کررہے ہیں اور اُن کو وہیں جاکر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز پروڈکشن کے نام سے بہت سے ادارے مارکیٹ میں موجود ہیں جو اپنے فائدے کیلئے نئے ٹیلنٹ کا استحصال کرتے ہیں، نئی لڑکیوں کو ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

اداکارہ نے مزید مشورہ دیتے ہوئے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی بلکہ اسے کیلئے صبر سے کام لینا پڑتا ہے، ابتداء میں چھوٹے کردار ادا کریں اور پھر اچھے کرداروں کا انتظار کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں