English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر ان کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے انڈین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی نجی باتیں ہیں، میاں بیوی کی باتیں ہیں لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں۔

راکیش نے مزید بتایا کہ بگ باس میں رتیش نے راکھی کو استعمال کیا جس کا اسے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی، اسی لئے راکھی نے اس مرتبہ شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور اس نے عادل درانی سے نکاح کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے