ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ فیملی ٹیکس ریکارڈز سے متعلق معاونت کے الزام میں صحافی گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صحافی احمد نورانی کو سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے میں معاونت کا الزام میں صحافی شاہد اسلم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیٹا لیک کیس میں ایف بی آر کے 3 اہلکاروں کو  پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے صحافی کے ’اغوا‘ کیے جانے کی خبر کو دوسرے سینئر صحافیوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اس کی مذمت کی۔

 

 

پاکستان میں آزادی صحافت کا دفاع کرنے والے میڈیا کے نگران اداروں نے بھی شاہد اسلم کی جبری حراست کی مذمت کی ہے۔

جہاں یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ شاہد اسلم کو سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) باجوہ کے ٹیکس دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے لئے مبینہ معاونت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے صحافی احمد نورانی نے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات والے آرٹیکل سے  اسلم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں