ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریت اور معیشت کیوجہ سے حکومت سے اتحاد ختم نہیں کررہے، ایم کیو ایم

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات سے دستبرداری اور حکومت سے اتحاد ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم، آصف زرداری نے ہمارے تحفظات کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا مگر الیکشن کمیشن نے ایک نہ سنی۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے رویے کیوجہ سے بلدیاتی انتخابات سے دستبردار ہورہے ہیں کیونکہ جعلی حلقہ بندیاں اور دھاندلی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم ملک کے معاشی حالات اور جمہوریت کے فروغ کے لیے فی الحال وفاقی حکومت سے اتحاد ختم نہیں کررہے تاہم اس حوالے سے مستقبل میں کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں