ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو میں مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے سحل علاقے میں ایک مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مسلح افراد نے کہ جن کی شناخت کا  تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے، نے سحل  علاقے کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا، جس دوران 9 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی  میں سرگرم عمل  القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد گروہ 2015 سے ابتک برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی پر اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک 600 سیکیورٹی  اہلکاروں سمیت تقریباً 2 ہزار افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھے  ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں