ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

 راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔

واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں