English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن فوٹوگرافر پر برس پڑیں، ویڈیو وائرل

القمر

اندور: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن فوٹوگرافر پر برس پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اندور کے ائرپورٹ پر یہ واقعہ پیش آیا جہاں اداکارہ جیا بچن اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ پہنچی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فوٹوگرافر کو فوٹو کھینچنے سے منع کرتی ہیں اور ناراض ہوجاتی ہیں۔

اس موقع پر جیا بچن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ایسے لوگوں کو نوکری سے نکال دینا چاہئے‘۔

سیکورٹی پر موجود افراد بھی فوٹوگرافروں کو تصاویر نہ کھینچنے کا کہتے ہیں اور انہیں دھکیل کر دور کردیتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیا بچن فوٹوگرافروں  پر ناراض ہوئی ہیں، پچھلے برس بھی انہوں نے فوٹو کھینچنے والوں کو کھری کھری سنائی تھیں۔

جیا بچن اپنے اگلے پروجیکٹ میں کرن جوہر کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے