English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوریا کے معروف بینڈ کے پوپ کے گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

القمر

مکہ معظمہ: معروف کورین ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار داؤد  کِم نے مکہ المکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

کم داؤد نے انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی ایک نہایت جذباتی کیپشن لکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھر رہے تھے، میری زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور میرے خیال میں مَیں دنیا کا بدقسمت ترین شخص تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں، اسلام  نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے  مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے