English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیروز خان نے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

القمر

کراچی: پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان نے متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کر دیا۔

سوشل میڈیا پر فیروز خان نے قانونی نوٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے خود پر بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے والے افراد کے خلاف  ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

ہتک عزت  کے قانونی نوٹس میں ان کی سابق اہلیہ علیزہ فاطمہ اداکارہ منال خان، ایمن خان، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے، یاسر حسین، میرا سیٹھی، ثروت گیلانی، گلوکار و اداکار فرحان سعید، گلوکار عاصم اظہر، مصدق ملک اور عثمان خالد بٹ کے نام شامل ہیں۔

فیروز خان کی جانب سے ارسال کئے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شوبز شخصیات معافی مانگیں یا پھر ہتک عزت کیلئے 20 ملین جرمانہ ادا کریں۔

فیروز خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ان کے خلاف جھوٹ بولا انہیں اب معافی مانگنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ کی جانب سے اداکار پر لگائے گئے تشدد کے الزامات اور تصاویر سامنے آنے پر متعدد  شوبز شخصیات نےفیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف ردِعمل دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے