English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے دو نام نہاد اعلیٰ عہدیداروں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک

القمر

نائجیریا میں ایک فضائی حملے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے دو نام نہاد اعلیٰ عہدیداروں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی پریس کی خبر کے مطابق نائجر صوبے میں بوکو حرام تنظیم کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا۔

اس کارروائی میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے جن میں تنظیم کے نام نہاد ا سرغنہ بھی شامل تھے۔ جن کی  ریڈ بلیٹن سے  تلاش کی جا رہی تھی۔

نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے 2009 سے لے کر اب تک بوکو حرام کی  وسیع  پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تو  لاکھوں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے