ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف جلد ایک مظبوط بیانیے کے ساتھ واپس آئیں گے، ایاز صادق

نواز شریف جب پاکستان آیئں گے تو ایک مضبوط بیانیے کیساتھ آیئں گے، اور بتائیں گے کہ کیسے انھیں انفرادی طور پر ٹارگٹ کیا گیا۔

لندن میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی پریہ بھی بتائیں گے کہ 2014 میں انھیں کام کرنے سے کیسے روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ملک کا نقصان کرنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ میں ناکامی کے بعد (ن) لیگی قیادت پر وطن واپسی کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے مگر ابھی تک نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہبازبدستور لندن میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں