موغادیشو:صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا تھا کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60 کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے ہوادلے میں قائم ملٹری بیس پر حملہ کردیا۔
فوجی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے خودکش کار دھماکہ کیا جس کے بعد ملٹری بیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7فوجی اہکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان کے ذریعے دہشتگرد تنظیم الشباب نے واقعے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

