ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کیخلاف ٹویٹ ہوئے، بشریٰ انصاری

  کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کےخلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کمر کس لی۔

انہوں نے دو وز قبل ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرادی۔

اس حوالے سے سینئر اداکارپ کا کہنا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں، میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ٹویٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں