English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ا سکواش فیڈریشن کی کارکردگی پر برس پڑے

اسلام آباد:اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پاکستان اسکواش فیڈریشن کی حالیہ کارکردگی پر برس پڑے، اسکواش کھیل کو مذاق نہ بنایا جاے، فیڈریشن کے آفیشلز کو سکواش کا کچھ علم نہیں، ایر چیف کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسکواش فیڈریشن کو پروفیشنل انداز میں چلانے سمیت ٹیکنیکل اور ایکسپرٹ لوگ لاے جایں ورنہ یہ کھیل زوال کا شکار ہوگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے جہانگیر خان نے کہا کہ دنیائے سکواش میں پاکستان نے سالہا سال راج کیا لیکن پاکستان اسکواش کی موجودہ صورتحال پر شرم آتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے آفیشلز کو ا سکواش کا کچھ علم نہیں، فیڈریشن کے سیکرٹری کے کوچ بن کر بیرون ملک جانے پر حیرانگی ہےا سکواش کھیل کو مذاق نہ بنایا جاے، غیر پروفیشنل لوگوں کو سکواش میں بیٹھایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ برٹش جونیر اور ایشین ٹیم چیمپین شپ کے رزلٹ سب کے سامنے ہیں، صرف کہنے سے پرفارمنس نہیں آ جاتی بلکہ عملی طور پر کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معیار آگیا کہ جنہیں اسکواش سکھائی آج ان سے ہار رہے ہیں، اسکواش کی بہتری کیلے کام نہیں ہو رہا ہے،پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے صدر اور ایر چیف کو مشورہ دیتے ہوے کہا کہ سکواش فیڈریشن کو پروفیشنل انداز میں چلانے سمیت ٹیکنیکل اور ایکسپرٹ لوگ لائے جائیں، اقدامات نہ اٹھاے گے تو ا سکواش کھیل زوال کا شکار ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے