English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز 2023 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

القمر

ممبئی: بھارت کے شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز 2023 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر اکیڈمی کی طرف سے موصول ہونے والی ای میل پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے۔

دو مرتبہ آسکر انعام جیتے والے نامور موسیقار نے تصویر کے ساتھ ایک وکٹری سائن بھی ڈالا ہے۔

آسکر اکیڈمی کی طرف سے دی گئی ہدایت میں لکھا ہے ’’بہت شکریہ، آپ کا ووٹ موصول ہوگیا ہے، اپنے ووٹنگ فیصلے کو مخفی رکھیے، یہ ہمارے عمل کی شفافیت اور ایمانداری کیلئے ضروری ہے‘‘۔

اے آر رحمان کی طرف سے پوسٹ کے بعد اکیڈمی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اسے دل والے ایموجیز کے ذریعے پسند کیا ہے۔

موسیقار کے مداح متجسس ہیں کہ انہوں نے کس کو ووٹ دیا ہے، کچھ افراد نے قیاس کیا کہ انہوں نے ’آر آر آر‘ کو ووٹ دیا ہے جبکہ بعض کا خیال تھا کہ انہوں نے مانی رتنم کی ’پونین سیلون 1‘ کو ووٹ دیا ہے کیوں کہ اس فلم کا میوزک انہوں نے ہی بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے