English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے دور حکومت میں لوگ بے حال ہوئے، نواز شریف

القمر

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا  ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگ بے حال ہوئے،پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، ہم ملک کو  مشکلات سے  نکالیں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4سال کا ہمارے دور سے موازنہ کرلیں۔ 4 سال قوم کے ساتھ گھنانا مذاق کیا گیا، قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے نام اور چہرے سب جانتے ہیں جو کسی سے چھپے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے  دور کی نسبت ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے، ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا تھا اور اب بھی نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے