ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو پروجیکٹ عمران سے پاک کرنا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی، ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے ۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران پراجیکٹ نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا۔جبکہ مریم اورنگزیب نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں ایک پولیو ورکر برف میں سے گزرکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیو کے مہلک مرض کے خاتمے کی جدوجہد مشکل ترین حالات میں جاری ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔ قابل فخر ان ورکرز کو ہمارا سلام جو دہشت گردی اور سخت موسموں کا مقابلہ کرکے ہمارے کی بچوں کی صحت کی جنگ لڑتے ہیں۔ ان کا پاکستان کی آنے والی نسلوں پہ احسان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں