ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.5ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان 

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے ائیر ڈیفنس اور آرمرڈ وہیکلز کی صورت میں مزید 2.5ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے.

امریکی وزارت دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز اور 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز فراہم کی جائینگی ،روس کی جانب سے یوکرین پر جاری حملوں کے بعد اس حالیہ امدادی پیکیج میں ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کیلئے مزید بارود، 8 اوینجر ائیر ڈیفنس سسٹم، 10 ہزار آرٹلری رانڈز اور 2 ہزار اینٹی آرمر راکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں 27.4 ارب ڈالرز امداد دی جاچکی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں