ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس ، سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔

ہفتہ کو سپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ۔

 ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دئیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے ۔

 ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے سپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔

آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں