ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھوک کے بھاؤ استعفے منظور کرکے نیا بحران پیدا کردیا گیا، شیخ رشید

resignation

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تھوک کے بھائو استعفے منظور کر کے نیا سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لئے جو کھچڑی پکائی جا رہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھنائونا کھیل کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے اس سے قوم آشنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں