ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلی ٹی 20 سنچری کے بعد افتخار کی دلچسپ پروفائل پکچر مداحوں کی توجہ کا مرکز

T20 century

ڈھاکا: پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں دھواں دار سنچری اسکور کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دلچسپ پروفائل پکچر لگا لی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بنگلادیش میں جاری بی پی ایل میں افتخار احمد نے فارچون باریشل کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 45 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کی تھی۔ افتخار احمد کی اننگز میں 9 چھکے 6 چوکے شامل تھے، یہ افتخار کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری کے بعد افتخار احمد نے مکمل اسٹائل والی پروفائل پکچر ٹوئٹر اکانٹ پر لگائی ہے۔ سن گلاسز والی افتخار احمد کی تصویر پر ‘افتی مینیا(افتخار کا جنون، دیوانگی)’ درج تھا، جس پر شاداب نے لکھا کہ ‘افتی بھائی، آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال تھی، یہ افتی مینیا کے ٹکٹ کہاں سے ملنے ہیں؟ ریلیز کب ہے؟’ جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ ‘یہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا، لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لیے تو وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے’۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں