ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے ڈیجیٹل جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی

  کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ کو ختم کر دیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے نام لئے بغیر فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے درمیان جاری لفظی جنگ کو ختم کریں اور ایک دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔

فضیلہ قاضی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب میں صبح اُٹھی تو خوشگوار موسم دیکھ  کر دل خوش ہوا مگر میں نے جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل خراب ہوگیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں میں جو ڈیجیٹل جنگ شروع ہوگئی ہے اسے براہِ کرم ختم کریں لیگل نوٹس نہ بھیجیں ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے نجی معاملات سے دور رہیں خود بھی جیئیں دوسروں کو بھی جینے دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور دیگر فنکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر نجی معلومات وائرل کرنے پر تنازعہ چل رہا ہے جس کے بعد ان کی جانب سے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں