ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیوی پر تشدد کرنے والے فنکار کے ساتھ  کام نہیں کرسکتے، ثروت گیلانی

لاہور: پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ہم ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہو اگرچہ وہ ایک بڑا فنکار ہو۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوجائے ہمیں کام سے انکار نہیں کرنا چاہئے لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے اپنے ساتھی کے ساتھ برا کیا ہے تو آپ کو ایک موقف پر ڈٹ جانا چاہئے اور ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ  اگرچہ وہ شخص ایک بڑا فنکار اور اداکار ہو لیکن اگر بچوں پر جنسی حملوں یا بیوی پر تشدد میں ملوث ہوتو پھر اس کے ساتھ پروجیکٹ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

اداکارہ نے ہالی وڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب می ٹو مہم شروع ہوئی تو متعدد خواتین فنکاروں نے ان فلمسازوں کے خلاف زبان نہیں کھولی جن پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے لیکن جب ان کو ضرورت پڑی تو انہوں نے اپنی بات عوام تک پہنچائی۔

ثروت گیلانی نے اس تاثر کو غلط کہا کہ فن کو فنکار سے الگ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ فن لوگوں کو خاموش کرنا نہیں ہے، یہ اظہار سکھاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں