English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلم اسٹار ننھا مرحوم کے بڑے بیٹے امریکا میں انتقال کرگئے

القمر

کراچی: مشہور مزاحیہ فلمی اداکار ننھا (رفیع خاور) مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکا میں انتقال کرگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مرحوم امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی کے محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدے پرفائز تھے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا مرحوم 2 برس تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

محمد رضی کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد اور  پولیس حکام نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین مقامی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔ برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے