English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایوینجرزاسٹار جیریمی رینر کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں

القمر

نیویارک: مارول ایوینجرز فلموں میں ہاکی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیریمی رینر کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران حادثے زخمی ہونے سے ان کی 30 سے ​​زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

اداکار نے ٹوئٹر پر فزیوتھراپی کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس حادثے میں ان کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔

جریمی رینر نے لکھا  کہ ’میں ان کے پیغامات اور فکرمندی کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب کے لیے بہت پیار اور تعریف۔ یہ 30 سے ​​زائد ٹوٹی ہوئی ہڈیاں ٹھیک ہو جائیں گی‘۔

پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی فیزیوتھراپی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 51 سالہ رینر گزشتہ ماہ نیو اڈا میں اپنے گھر کے باہر برف میں پھنسی ایک گاڑی کو نکالنے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ائیر ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا  گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے