ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات

دوحا:وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قطر میں اپنے ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور قطر میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے علی بن احمد الکواری کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیرِ خزانہ کو مبارک باد بھی دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر قطر پہنچے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں