English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب زدگان کے لیے سعودی عرب کی امداد تاحال جاری

ریاض:سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی سیلاب زدگان میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، پاکستانی سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شاہ سلمان فاؤنڈیشن  نے پنجاب میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے انتہائی ضرورت مند افراد کو 15 سو فوڈ   پیکس تقسیم کیے ہیں ۔

شاہ سلمان مرکز پاکستان میں غذائی کفالت پروگرام چلارہا ہے اور فوڈ باسکٹس کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

فاؤنڈیشن نے افغانستان کے قلعہ فتح اللہ کے علاقے میں بھی 390 راشن پیکٹس تقسیم کیے جن سے 2 ہزار 340 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی امدادی ادارہ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے تعاون سے افغانستان میں سیلاب زدگان اور انتہائی ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کی اشیا ہنگامی طور پر تقسیم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے