English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق فاسٹ بالر محمد عامر کو ٹیم میں واپسی کے لیے اشارہ مل گیا

لاہور: چیئرمین پی سی بی عبوری کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستانی سابق فاسٹ بالر محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت میں گزشتہ روز نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر پاکستانی ٹیم میں واپس  آ سکتے ہیں، تاہم انہیں اس سے قبل ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سابق فاسٹ بالر نے 2 سال قبل انتظامیہ کی طرف سے ناروا رویے پر احتجاجاً بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ میں میچ فکسنگ سے متعلق بہت سخت مؤقف کا قائل ہوں، لیکن جہاں تک محمد عامر کی بات ہے تو وہ سزا پا چکے ہیں، لہٰذا قومی ٹیم میں کم بیک کے ان کے لیے راستہ کھلا ہے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی گزشتہ دنوں عامر خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی فٹنس بہتر ہے تو انہیں ٹیم میں واپس آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے