ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ڈیٹا اور اس سے متعلق مکمل معلومات پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں توشہ خانہ معاملے سے متعلق نظرثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔ نئی پالیسی کے تحت تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔

اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں