English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی سویڈن  میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیلئے مظاہروں کی اجازت دینے کی شدیدمذمت

Sweden

فیصل آباد: جماعت اسلامی کے راہنماؤں سردارظفرحسین، پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہرایوب، شیخ محمدمشتاق، انجینئرعظیم رندھاوا نے سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کیلئے مظاہروں کی اجازت دینے کی شدیدمذمت کی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے اس کی مذمت کافی نہیں ، معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سویڈن اسلام فوبیا کو ہوا دے رہا ہے ۔اس سے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہو ئی ہے ۔ کفار نے اپنی تمام حدود و قیود کو عبور کر لیا ہے ۔اقوام متحدہ اور انسانیت کے علمبر دار ممالک اس عمل کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ سویڈن میں ہونے والے ان مظاہروں کو رکوانے کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال بھی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی خوفناک ہے، سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کی حکومت یا اس کے شہری آزادی اظہار رائے کالبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی توہین کریں۔

جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ سویڈن حکومت کی اس گھٹیا حرکت کا نوٹس لیا جائے ،عالمی برادری کو اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کے خلاف یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے