English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکااوربرطانیہ کی ایرانی اعلیٰ عہدیداروں اور اداروں پرنئی پابندیاں

sanctions

واشنگٹن :امریکا اوربرطانیہ نے عوام کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں مزید ایرانی شخصیات، اعلی عسکری حکام اوراداروں پر پابندیاں عایدکردی ہیں جبکہ یورپی یونین نے بھی نئی پابندیوں کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پاسداران انقلاب کوآپریٹو فاؤنڈیشن اور دیگر سینیرعہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب کوآپریٹو فاؤنڈیشن اوراس کے بورڈ کے پانچ ارکان کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے نائب وزیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحت پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب کے چار سینیرکمانڈروں پربھی نئی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔

۔محکمہ خزانہ نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین دونوں کے تعاون سے کارروائی پاسداران انقلاب کے ایک اہم اقتصادی ستون کو نشانہ بناتی ہے، جو ایرانی حکومت کے ظالمانہ جبر کی زیادہ ترمالی اعانت کرتاہے۔ قومی اور صوبائی سطح پر تہران کے کریک ڈاؤن میں تعاون کرنے والے سینیرسکیورٹی حکام بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے