English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے بہت چیلنجز کا سامنا ہے،جوز بٹلر

لندن:انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔

جوز بٹلر نے کہا کہ اکتوبر میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے صرف 13ون ڈے شیڈول ہیں، ہماری ٹیم کے پاس سال 2019 کے مقابلے میں زیادہ چیلنجز ہیں، ورلڈکپ سے قبل ٹیم کے پاس زیادہ میچز نہیں اس لیے کوشش ہے کہ کچھ پوزیشنز کو واضح کریں اور کھلاڑیوں کو اعتماد دیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے محض ایک روز بعد شروع ہوگی جس کے باعث بین ڈکٹ، ول جیکس، ہیری بروک، اولی اسٹون اور جوروٹ جیسے کھلاڑیوں کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے