ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے آیا ہوا امدادی سامان گورنر سندھ نے  وصول کرلیا

کراچی (رپورٹ : حماد حسین) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ترکیہ کے قونصل جنرلCemal Sanguسے سیلاب متاثرین کے لئے ترکیہ سے آیا ہوا امدادی سامان کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر وصول کیا۔

 اس موقع پر سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان کے دو بحری جہاز آئیں گے جس میں آج آنے والے پہلے بحری جہاز کے ذریعہ 864 ٹن امدادی سامان کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پہنچا ہے جبکہ دوسرا بحری جہاز 4 فروری کو 900 ٹن امدادی سامان لے کر آئے گا۔

 امدادی سامان میں کمبل، سردیوں کے لئے گرم کپڑے، غذائی اشیا اور روزمرہ استعمال کی چیزیں شامل ہیں، یہ سامان این ڈی ایم اے کے ذریعہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہماری بِھرپور مدد کی ہے، حالیہ سیلاب کے بعد سب سے پہلا امدادی سامان ترکیہ سے آیا تھا، گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دوقالب ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام ہر قدرتی آفت کے موقع پر مدد پر ترکیہ کے مشکور ہیں۔

 قونصل جنرل ترکیہ Cemal Sanguنے کہا کہ ترکیہ کے لوگ پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان ترکیہ کے ہر بچے کو ازبر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں