ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ کا جمعہ سے آغاز

Championships

کراچی:  آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹیز چیمپئن شپ کی عظیم الشان افتتاحی تقریب27جنوری جمعہ کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر کیا جا رہا ہے جس میں آٹھ مختلف کھیلوں کا آغاز ہوگا،ان میں آل پاکستان آرچری (مینز)،آل پاکستان باسکٹ بال (مینز)،آل پاکستان شطرنج (مینز)،آل پاکستان نیٹ بال (مینز)،آل پاکستان آرچری (ویمن)،آل پاکستان فٹ بال (ویمن)،آل پاکستان والی بال (ویمن)اورآل پاکستان  ہاکی (ویمن)چیمپئن شپس شامل ہیں،جن میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں مردوخواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاوید علی میمن نے چیمپئن شپ کے حوالے سے بتایا کہ ایچ ای سی کے اشتراک سے کراچی کی متعدد یونیورسٹیز کی میزبانی میں مختلف کھیلوں کی مشترکہ اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب 27جنوری بروز جمعہ کی صبح دس بجے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر منعقد کی جا رہی ہے، تما م ایونٹس آل پاکستان ہیں اور ان میں پاکستان بھر سے یونیورسٹیز شرکت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان ویمنز ہاکی کی میزبانی سر سید یو نیورسٹی،آرچری مینز کی میزبانی اقرا یو نیورسٹی،باسکٹ بال مینز کی میزبانی کراچی یونیورسٹی،شطرنج مینز کی میزبانی ڈاؤ یونیورسٹی اور نیٹ بال مینز کی میزبانی سندھ مدرسۃالاسلام کررہا ہے،اسی طرح آرچری ویمنز ڈاؤ یونیورسٹی،فٹ بال ویمن این ای ڈی یونیورسٹی اور والی بال ویمن آئی بی اے سکھر کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈبورڈز اسماعیل راہو مہمان خصوصی جبکہ صوبائی وزیرلیبر اینڈ ہیومن ریسورسز سعید غنی اعزازی مہمان ہونگے جو ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد مقابلے شروع کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں