ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینئر داعش کمانڈر 10ساتھیوں سمیت ہلاک 

موغادیشو:صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینئر داعش کمانڈر 10ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا۔

امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا،بیان کے مطابق امریکی فوجی آپریشن میں داعش کے دیگر 2 جنگجوبھی ہلاک ہوئے۔ ال سوڈانی افریقہ میں داعش کی کارروائیوں کو پھیلانے اور دنیا بھر میں داعش کے مالی امور کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں