ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی،مسرت جمشید چیمہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی شہرت سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں ، گزند پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے،عمران خان مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں، نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے۔عمران خان مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں