ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راکھی ساونت کی والدہ کینسر سے جان کی بازی ہار گئیں

 ممبئی: نومسلم بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر سے جان کی بازی ہار گئیں۔

بگ باس سیزن سے مشہور ہونے والی راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کی ماں نہیں رہیں، ان کے بہت سارے اعضاء فیل ہوچکے تھے اور وہ بہت خطرناک صورتحال میں تھیں۔

اداکارہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ کا کینسر گردوں سے پھیل کر پھیپھڑوں تک چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عادل فاروقی سے شادی کی ہے اور اسلام قبول کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں