ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا تین دن میں 313 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ کسی بھی فلم کا ہندی سینما میں ابتدائی تین دن کا سب سے بڑا بزنس ہے اور ’پٹھان‘ نے اس ریکارڈ کے ساتھ ’کے جی ایف ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’پٹھان‘ نے صرف انڈیا میں 201 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا جبکہ اوورسیز میں 112 کروڑ کا بزنس ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

فلم کو پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی چار برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رُخ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی، ’پٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

یہ بھی پڑھیں : شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان کا ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ہی پہلے دن کے 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جبکہ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ بالی ووڈ اسٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم  مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں