ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 فروری کو  آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رلا دے گی،شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 9 فروری کو  آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رلا دے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی، دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پٹرول ہوتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکٹھے نہ ہوئے تو جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈارکو آٹ سورس کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں