ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں جاری معاشی بحران نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا


فوٹو: فائل

  کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران، بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا۔

پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے ٹویٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بحران سے کیسے نکلیں گے؟ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہو۔

معاشی بحران پر لوگوں کی غیر سنجیدگی پر افسوس کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ ہم ادھر یا اُدھر پارٹی میں ہیں لیکن پاکستان میں نہیں ہے، کسی کو فکر نہیں ہے کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، کیا ہم نے امید کو ترک کردیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : ’’گیس، بجلی پیٹرول کی قلت ہو! کافی نہ بن سکے تو ترانہ گانا مشکل ہے‘‘

اداکارہ اعجاز اسلم نے سیاسی پریس کانفرنسوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کانفرنسوں میں صرف ایک دوسرے پر سیاسی الزامات لگائے جاتے ہیں جبکہ ہم مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Capture

انہوں نے لکھا کہ ملک کو مستحکم کرنے منصوبہ بندی پر کوئی شخص گفتگو نہیں کرتا، کرنسی کی قدر گررہی ہے اور عام آدمی کیلئے ضروریات زندگی کا حصول ممکن نہیں رہا، ہم پر رحم کرو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں