ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوابی میں پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی 2 دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا

صوابی  کے نواحی علاقے ہنڈ میں دو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا، جب کہ ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ پولیس نے کارروائی کی۔ 

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، اور دو دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں