ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الکا یاگنک یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والی گلوکارہ بن گئیں

 ممبئی: بھارتی گلوکارہ نے بی ٹی ایس اور ٹیلر سوئفٹ کو پچھے چھوڑتے ہوئے یوٹیوب پر سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارتی پلے بیک گلوکارہ کو 2022 میں 15 اعشاریہ 3 ارب مرتبہ اسٹریم کیا گیا جس کا روزانہ اوسط 42 ملین بنتا ہے۔

بھارتی گلوکار ادت نارائن 10.8 ارب، ارجیت سنگھ 10.7 ارب اور کمار سانو نے 9.09 ارب اسٹریمز کے ساتھ ٹاپ فائیو میں جگہ پائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2022 میں الکا یاگنک کی 80 فیصد اسٹریمز انڈیا سے تھی جبکہ پاکستان سے اسے 683 ملین اسٹریمز ملی ہیں۔

الکایاگنک نے اپنے چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں 20 ہزار سے زائد گیت گائے ہیں اور وہ متعدد اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں