English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 75 پیسے کم ہو گئی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی لہر کے بعدانٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل کے دن) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 75 پیسے کم ہو گئی جب کہ اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری اوقات کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ 268 روپے سے نیچے پہنچ چکے تھے جب کہ اوپن مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ ڈالر 276 روپے سے بھی زیادہ تک پہنچ گیا، تاہم کاروبار بند ہونے تک انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ 1 روپے 75 پیسے کی کمی کے ساتھ 267 روپے 88 پیسے ہوگیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے اضافے سے ڈالر 276.50 روپے پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے