English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوویک جووکوچ اے ٹی پی کی نئی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان

پیرس:سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں اپنا 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی )کی نئی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے۔

اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق 35سالہ سربین ٹینس سٹار جوکووچ نے سپین کے کھلاڑی کارلوس الکاراز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چار درجے ترقی حاصل کی۔

نئی رینکنگ میں سپینش ٹینس سٹار کارلوس الکاراز دوسرے ، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس تیسرے، ناروے کے معروف کھلاڑی کیسپر روڈ چوتھے اور روس کے کھلاڑی آندرے روبلوف پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے